برلن،14جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمنی نے اپنا عالمی دفاعی کردار بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت نیٹو اتحاد میں زیادہ ذمہ داریاں ادا کرنے کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف ملٹری مشنوں میں اضافہ بھی شامل ہو گا۔ یہ بات ایک دستاویز سے معلوم ہوئی ہے جس کی اجازت حکومت کی طرف سے آج بدھ کے روز دی گئی ہے۔ یہ منصوبے دفاع کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر میں شامل کیے گئے ہیں جن کی منظوری چانسلر انگیلا میرکل کی کابینہ کی طرف سے دے دی گئی ہے۔ اس پیپر کے مطابق جرمنی کی سکیورٹی پالیسی کو عالمی سطح پر وسعت دینے کی ضرورت ہے۔